پہلا انعام
₹25,000/-
دَ مسیج میڈیا کے زیرِ اہتمام
سرزمینِ حیدرآباد پر اپنی نوعیت کا پہلا منفرد عظیم الشان
گریٹر حیدرآباد کی شادی شدہ خواتین کے لیے

انعامات
پہلا انعام
₹25,000/-
دوسرا انعام
₹15,000/-
تیسرا انعام
₹10,000/-
اس کے علاوہ ₹1,000/- کے 20 ترغیبی انعامات بھی 20 خواتین کو دیے جائیں گے۔
کون شرکت کر سکتی ہیں
رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔
اغراض و مقاصد

ضروری کتاب
مرتبین
مفتی عبدالقوی عمر صاحب · مولانا وجیہ الدین صاحب
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے متعلق 340 سوال و جواب پر مشتمل "سیرت کوئز بک"
آن لائن منگوائیں
آن لائن رقم ادا کر کے راپیڈو کے ذریعے کتاب اپنے گھر منگوا سکتی ہیں۔
قریبی سنٹر سے
اپنے گھر کے قریب سنٹر سے کتاب حاصل کر سکتی ہیں۔ قریبی سنٹر معلوم کرنے کا طریقہ نیچے دیا گیا ہے۔
پورے گریٹر حیدرآباد میں کتاب حاصل کرنے کے لیے 30 سے زائد سنٹر بنائے گئے ہیں
اپنے قریبی سنٹر کا نمبر معلوم کرنے کے لیے کوئز ہیلپ لائن نمبر پر واٹس ایپ میسیج کیجیے
ضروری وضاحت
کوئز کے سلسلے میں ضروری وضاحت یہ ہے کہ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رہے گی۔
کوئز میں رجسٹریشن کرنے کے لیے آن لائن اور آف لائن فارم کی سہولت رہے گی۔
یہ کوئز گریٹر حیدرآباد کی صرف شادی شدہ خواتین کے لیے ہے۔
کوئز میں شرکت کے لیے "مختصر سیرتِ سرورِ کونین ﷺ" کتاب حاصل کرنا ضروری ہے۔
کتاب کی قیمت صرف ₹100/- ہے۔ کتاب اردو اور رومن انگلش دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
مقابلہ تحریری ہوگا۔ سوال و جواب کا پرچہ اردو اور رومن انگلش میں ہوگا، کسی ایک زبان میں تمام جوابات دینے ہوں گے۔
امتحان میں (Choose the Correct Answers) اور (Fill in the Blanks) قسم کے سوالات ہوں گے۔
اگر مقابلے میں 2 خواتین کے نمبر برابر ہوں تو قرعہ کے ذریعے ترجیح دی جائے گی۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کتاب حاصل کرنے کا طریقہ، دروسِ سیرت کے لنکس، رول نمبر اور دیگر ضروری ہدایات واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
مقابلہ اور کوئز کے تمام امور میں ذمہ داران مقابلہ کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہوگا۔
رجسٹریشن
تیاری
سیرتِ رسول ﷺ کے اسباق، کلاسز کے لنکس، امتحان سے متعلق معلومات اور نتائج کا اعلان — یہ سب ہمارے واٹس ایپ چینل پر فراہم کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد چینل ضرور جوائن کیجیے۔
عام سوالات
نہیں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔ صرف کتاب کی قیمت ₹100/- ادا کرنی ہوگی۔
نہیں۔ یہ کوئز خاص طور پر گریٹر حیدرآباد کی شادی شدہ خواتین کے لیے ہے۔
نہیں۔ کوئز کے سوالات اسی کتاب سے ہوں گے، اس لیے "مختصر سیرتِ سرورِ کونین ﷺ" حاصل کرنا ضروری ہے۔
سوالنامہ اردو اور رومن انگلش دونوں میں ہوگا۔ آپ کسی ایک زبان میں تمام جوابات دیں گی۔
کتاب حاصل کرنے کا طریقہ، دروسِ سیرت کے لنکس، رول نمبر اور دیگر ہدایات آپ کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجی جائیں گی۔
ایسی صورت میں قرعہ کے ذریعے ترجیح دی جائے گی۔
رابطہ
کوئز میں حصہ لینے، کتاب حاصل کرنے اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیجیے۔
گریٹر حیدرآباد کی خواتین تک یہ پیغام پہنچانے میں ہماری مدد کیجیے۔