ہم کون ہیں

ایک اسلامی میڈیا ادارہ، کوئی ویڈیو پروڈکشن ہاؤس نہیں

ہم مستند علمائے کرام کی قرأت، نعت، تفسیرِ قرآن اور درسِ حدیث شائع کرتے ہیں، اور جماعتوں کے پروگرام ریکارڈ کرتے ہیں۔ وہی ٹیم، وہی معیار، وہی ادب۔

ہمارا تعارف

دَ میسج میڈیا اسٹوڈیو اور دَ میسج میڈیا یوٹیوب چینل

The Message Media ایک معروف و مستند اسلامی میڈیا پلیٹ فارم ہے، جو قرآن و سنت، سیرتِ رسول ﷺ، دینی و اصلاحی بیانات، علمی و دعوتی پروگراموں اور مختلف اسلامی اجتماعات کی LIVE نشریات کے ذریعے دینی پیغام کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد مستند دینی معلومات اور اسلامی تعلیمات کو جدید ذرائعِ ابلاغ کے ذریعے عامۃ الناس تک پہنچانا، علماءِ کرام کی علمی و دعوتی خدمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا، اور خصوصاً نئی نسل کو قرآن و سنت، سیرتِ رسول ﷺ اور اسلامی اقدار سے جوڑنا ہے۔

اسی مقصد کے تحت The Message Media دنیا بھر میں دینی و اصلاحی پیغام پہنچانے اور معاشرے میں دینی شعور، فکری اصلاح اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

+91 83094 75649tmmhyd20@gmail.com18-8-253/C/55, Jamal Colony, Rakshapuram, Hyderabad, Telangana 500059

زیر سرپرستی

حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی صاحب

ڈائریکٹر

مفتی محمد عبدالقوی عمر صاحب

مقاصد

دَ میسج میڈیا کا بنیادی مقصد کتاب و سنت اور اجماعِ امت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا، دینی و اصلاحی شعور کو فروغ دینا اور عصرِ حاضر کے مختلف فکری، اعتقادی اور معاشرتی چیلنجز کے مؤثر اور مدلل جوابات پیش کرنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت الحمدللہ درج ذیل خدمات انجام دی جا رہی ہیں:

  1. 1اصلاحی و تربیتی بیانات کی ریکارڈنگ و اشاعتممتاز اور معروف علماء کرام کے علمی، اصلاحی اور تربیتی بیانات کی ریکارڈنگ اور انہیں مختلف ذرائعِ ابلاغ کے ذریعے عام کرنا۔
  2. 2حالاتِ حاضرہ میں دینی رہنمائیموجودہ حالات اور روزمرہ پیش آنے والے دینی و معاشرتی مسائل کے حوالے سے مختصر، مؤثر اور عام فہم ویڈیو کلپس کے ذریعے مسلمانوں کی رہنمائی کرنا۔
  3. 3خصوصی اسلامی پروگرامز اور سیریزماہِ ربیع الاول، رمضان المبارک، محرم الحرام اور دیگر اہم اسلامی ایام، مہینوں اور مواقع کی مناسبت سے قرآن و سنت، سیرتِ رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات پر مشتمل خصوصی پروگرامز اور سیریز پیش کرنا۔
  4. 4باطل نظریات و گمراہ کن افکار کا علمی ردقادیانیت، شیعیت اور دیگر باطل نظریات و گمراہ کن افکار کے رد کے لیے ماہر علماء کرام کے علمی و مدلل بیانات کی ریکارڈنگ اور اشاعت کرنا۔
  5. 5اسلام اور سیرتِ رسول ﷺ کے خلاف اعتراضات کا جواباسلام، قرآن کریم اور ذاتِ اقدسِ رسول اللہ ﷺ کے خلاف کیے جانے والے اعتراضات، شبہات اور گستاخانہ افکار کا قرآن و سنت کی روشنی میں مؤثر، مدلل اور حکمت پر مبنی جواب پیش کرنا۔
  6. 6طلبہ و طالبات میں دینی شعور کی بیداریاسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان اسلامی موضوعات پر کوئز اور علمی مسابقات منعقد کرکے نئی نسل میں دینی معلومات، اسلامی شعور اور دین سے وابستگی پیدا کرنا۔
  7. 7تحریری و تقریری مسابقات کا انعقادمعاشرے کے مختلف طبقات میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے آن لائن اور آف لائن تحریری، تقریری، کوئز اور دیگر علمی مسابقات کا انعقاد کرنا، تاکہ ہر طبقے میں دین سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طلب و تڑپ پیدا ہو۔
  8. 8نوجوانوں کی دینی و فکری تربیتنوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے مفید دینی مواد، تربیتی پروگرامز اور رہنمائی فراہم کرنا، تاکہ وہ اسلامی اقدار کے ساتھ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں استوار کرسکیں۔
  9. 9خواتین میں دینی شعور کا فروغخواتین کے لیے ان کی ضروریات اور معاشرتی ذمہ داریوں سے متعلق خصوصی دینی و اصلاحی پروگرامز، لیکچرز، کوئزز اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا۔
  10. 10دینی و فکری پوڈکاسٹسعلماء کرام، ماہرینِ تعلیم اور اہلِ علم کے ساتھ دینی، علمی، فکری، تربیتی اور معاشرتی موضوعات پر مفید و معلوماتی پوڈکاسٹس کا انعقاد اور اشاعت کرنا، تاکہ اہم اور عصری مسائل پر مستند رہنمائی کو عام فہم اور مؤثر انداز میں ناظرین و سامعین تک پہنچایا جاسکے۔
  11. 11دینی و علمی سرگرمیوں کی دستاویز بندیمختلف دینی اجتماعات، علمی پروگراموں، سیمینارز، کانفرنسوں اور دیگر اصلاحی سرگرمیوں کی معیاری ریکارڈنگ اور محفوظ دستاویز بندی کرنا، تاکہ یہ علمی و دینی سرمایہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی قابلِ استفادہ رہے۔
  12. 12مستند دینی مواد کی وسیع پیمانے پر اشاعتجدید ڈیجیٹل ذرائع، سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مستند دینی و اصلاحی مواد کو عام کرنا اور اسے دنیا بھر کے اردو داں مسلمانوں تک پہنچانا۔
  13. 13دعوت و اصلاح کے لیے جدید ذرائع کا استعمالعصرِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو، آڈیو، مختصر کلپس، لائیو نشریات، پوڈکاسٹس، آن لائن پروگرامز اور دیگر جدید ذرائع کو دعوت، تعلیم اور اصلاح کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنا۔

دَ میسج میڈیا کا عزم ہے کہ علمائے کرام کی رہنمائی میں مستند دینی تعلیمات کو جدید ذرائعِ ابلاغ کے ذریعے ہر طبقۂ زندگی تک پہنچایا جائے اور معاشرے میں علم، عمل، اصلاح اور دین سے وابستگی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

عزائم

اللہ تعالیٰ کی توفیق و عنایت شاملِ حال رہے اور اہلِ خیر و اصحابِ استطاعت کا تعاون میسر آتا رہے تو The Message Media کے ذریعے دعوت، تعلیم، اصلاح اور تربیت کے میدان میں مزید منظم اور وسیع پیمانے پر خدمات انجام دینے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل منصوبے پیشِ نظر ہیں:

  1. 1مخالفینِ اسلام کے اعتراضات کے مدلل جواباتعصرِ حاضر کے فکری و اعتقادی چیلنجز کا علمی و مدلل جواب دینے کے لیے باصلاحیت اور تربیت یافتہ نوجوان علماء کرام کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینا۔
  2. 2"آؤ دین سیکھیں" Online Classesعام مسلمانوں، خصوصاً نوجوانوں کے لیے قرآن، حدیث، عقائد، فقہ، سیرت اور بنیادی دینی احکام پر مشتمل مستقل اور منظم Online Classes کا آغاز کرنا۔
  3. 3عقائد و ایمانیات کے خصوصی دروسعقائدِ اسلامیہ، ایمانیات اور بنیادی اسلامی تصورات کی تفہیم کے لیے ہفتہ وار خصوصی دروس اور تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا۔
  4. 4روزمرہ فقہی مسائل میں رہنمائیروزمرہ زندگی سے متعلق پیش آنے والے فقہی مسائل کے جوابات کے لیے جید اور ماہر مفتیانِ کرام کی رہنمائی پر مشتمل خصوصی پروگرام اور سلسلۂ سوال و جواب شروع کرنا۔
  5. 5طلبہ و نوجوانوں کے لیے Online مسابقاتطلبہ و طالبات اور نوجوانوں کی دینی معلومات میں اضافہ، حوصلہ افزائی اور مثبت ذہنی تربیت کے لیے باقاعدہ Online کوئزز، تحریری و تقریری مسابقات اور دیگر علمی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا۔
  6. 6دینی و فکری Podcast Seriesعلماء کرام اور اہلِ علم کے ساتھ اہم دینی، فکری، تربیتی اور معاشرتی موضوعات پر باقاعدہ Podcast Series شروع کرنا، تاکہ پیچیدہ مسائل کو عام فہم انداز میں پیش کیا جاسکے۔
  7. 7نئی نسل کے لیے خصوصی دینی پروگرامزبچوں، نوجوانوں اور طلبہ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مختصر، دلچسپ اور مؤثر دینی و تربیتی پروگرامز اور ویڈیو سیریز تیار کرنا۔
  8. 8خواتین کے لیے خصوصی دینی و تربیتی موادخواتین کی دینی ضروریات، گھریلو و معاشرتی ذمہ داریوں اور تربیت سے متعلق خصوصی پروگرامز، Online Classes اور علمی نشستوں کا اہتمام کرنا۔
  9. 9علماء کرام کی علمی خدمات کو ڈیجیٹل بناناممتاز علماء کرام کے دروس، بیانات، علمی گفتگو اور قیمتی دینی مواد کی اعلیٰ معیار پر ریکارڈنگ، تدوین، محفوظ دستاویز بندی اور ڈیجیٹل اشاعت کا مستقل نظام قائم کرنا۔
  10. 10دینی مواد کو مختلف زبانوں میں پیش کرنادینی و اصلاحی مواد کو ضرورت کے مطابق اردو، رومن اردو، ہندی اور دیگر زبانوں میں پیش کرنے کی کوشش کرنا، تاکہ دینی پیغام زیادہ وسیع حلقے تک پہنچ سکے۔
  11. 11مؤثر سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیلYouTube، Facebook، Instagram، Moj اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے الگ ماہر ٹیمیں تشکیل دے کر مختصر اور مؤثر دینی مواد کی تیاری اور اشاعت کو مزید منظم کرنا۔
  12. 12مستقل Media Production Studio کا فروغمعیاری Video Recording، Audio Recording، Live Streaming، Podcast Production، Editing اور دیگر جدید میڈیا سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع کرنا، تاکہ دینی پروگراموں کی پیشکش مزید مؤثر اور معیاری ہوسکے۔

اہلِ خیر سے تعاون کی اپیل

دَ میسج میڈیا کی یہ تمام خدمات دعوت، تعلیم اور اصلاح کے ایک وسیع مقصد کے تحت انجام دی جارہی ہیں۔ ان خدمات کو جاری رکھنے، مزید وسعت دینے، جدید میڈیا سہولیات فراہم کرنے، پروگرامز منعقد کرنے، علماء کرام کے علمی مواد کی ریکارڈنگ و اشاعت اور Online دینی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مستقل مالی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا اہلِ خیر، اصحابِ استطاعت اور دینی و اصلاحی کاموں سے محبت رکھنے والے حضرات و خواتین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق اس دینی و دعوتی مشن میں تعاون فرمائیں۔ آپ کا تعاون ایک پروگرام، ایک ویڈیو یا ایک کلاس تک محدود نہیں؛ بلکہ یہ مستند دینی پیغام کو ہزاروں اور لاکھوں لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ تعاون کے لیے رابطہ: 8309475649۔ اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو صدقۂ جاریہ بنائے، اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کے ذریعے دین کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

The Message Media کی خدمات — تقریباً 6 سالہ سفر

دَ میسج میڈیا نے اپنے قیام سے اب تک الحمدللہ دینی، اصلاحی، علمی اور دعوتی میدان میں مختلف نوعیت کی خدمات انجام دی ہیں۔ تقریباً چھ سال کے اس سفر میں 6,500 سے زائد ویڈیوز مختلف موضوعات اور فارمیٹس میں نشر و اپلوڈ کی جاچکی ہیں، جن میں مختصر ویڈیو کلپس، تفصیلی بیانات، خصوصی پروگرامز، پوڈکاسٹس اور 2,000 سے زائد Live پروگراموں کی ریکارڈنگز شامل ہیں۔

  • 2,000 سے زائد Live پروگرامز: مختلف دینی، علمی، اصلاحی اور دعوتی پروگراموں، اجتماعات اور محافل کی Live نشریات اور ریکارڈنگز، جن میں ختمِ نبوت ورکشاپس، مدارس و دینی اداروں کے پروگرامز، حمد و نعت کی محافل، جمعہ کے بیانات اور دیگر اہم دینی پروگرام شامل ہیں۔
  • مدارس اور دینی اداروں کے پروگرامز: مدارس، دینی تنظیموں اور اسلامی اداروں کے مختلف پروگراموں، اجتماعات، تربیتی نشستوں اور علمی سرگرمیوں کی Live نشریات اور ریکارڈنگز۔
  • ختمِ نبوت، عقائد و ایمانیات کے پروگرامز: ختمِ نبوت، عقائد و ایمانیات اور باطل نظریات و گمراہ کن افکار سے آگاہی کے لیے منعقد ہونے والی مختلف ورکشاپس، تربیتی پروگرامز اور علمی نشستوں کی ریکارڈنگ اور اشاعت۔
  • حمد و نعت کی خصوصی محافل: حمد و نعت، سیرتِ رسول ﷺ اور دیگر اسلامی مناسبتوں سے منعقد ہونے والی خصوصی محافل کی Live نشریات اور ریکارڈنگز۔
  • جمعہ کے بیانات: مختلف علماء کرام کے جمعہ کے خطابات اور اصلاحی بیانات کی ریکارڈنگ اور اشاعت، تاکہ ان کے دینی و تربیتی پیغامات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔
  • 6,500 سے زائد ویڈیوز: YouTube پر اب تک 6,500 سے زائد ویڈیوز نشر و اپلوڈ کی جاچکی ہیں، جن میں شارٹ کلپس، تفصیلی ویڈیوز، خصوصی پروگرامز، پوڈکاسٹس اور مختلف دینی و اصلاحی مواد شامل ہے۔
  • دینی و فکری پوڈکاسٹس: علماء کرام اور اہلِ علم کے ساتھ دینی، علمی، فکری، تربیتی اور معاشرتی موضوعات پر پوڈکاسٹس کے ذریعے مفید اور مستند گفتگو کو عام کرنا۔
  • سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع رسائی: YouTube کے علاوہ Facebook، Instagram، Moj اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ہزاروں مختصر اور مؤثر دینی و اصلاحی ویڈیو کلپس نشر کیے جاچکے ہیں، جنہیں لاکھوں بلکہ مجموعی طور پر کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

تقریباً چھ سال کے اس سفر میں دَ میسج میڈیا نے جدید ذرائعِ ابلاغ کو دعوت، تعلیم اور اصلاح کا مؤثر ذریعہ بناتے ہوئے ہزاروں ویڈیوز، Live پروگرامز، مختصر کلپس اور پوڈکاسٹس کے ذریعے دینی پیغام کو وسیع پیمانے پر عام کیا ہے۔

اسٹوڈیو کی خدمات

ہمارا اسٹوڈیو کیا ریکارڈ کرتا ہے

  • تحفظِ ختمِ نبوت ورکشاپس
  • ملحدین ومنکرینِ اسلام کا رد
  • علمائے اہلِ حق کے بیانات
  • ذکرِ نبی ﷺ کی مجلس ونعتیہ محافل
  • اہلِ حق مشائخ عظام کی اصلاحی مجالس
  • عصرِ حاضر کے دینی مسائل اور ان کا حل
  • تعلیمی، تربیتی اور تدریسی پیغامات اور بہت کچھ
  • دینی مدارس ومکاتب کے طلبہ کے پروگرام ومسابقے

یہاں تک کا سفر

مختصر تاریخ

  1. آغاز

    دو افراد کے یوٹیوب چینل سے شروعات — قرأت اور علمائے کرام کے بیانات کے مختصر کلپس۔

  2. پیش رفت

    پہلی باقاعدہ کوریج — ایک مدرسے کا سالانہ جلسہ، دو کیمروں اور ایک مانگے ہوئے مائیک کے ساتھ۔

  3. اسٹوڈیو

    مکمل تفسیرِ قرآن اور درسِ حدیث کے سلسلے مسجد کے فرش کے بجائے تیار شدہ کمرے میں ریکارڈ ہونے لگے۔

  4. لائیو نشریات

    لائیو اسٹریم کا نظام بنایا تاکہ جو حضرات شریک نہ ہو سکیں، وہ بھی بیان براہِ راست سن سکیں۔

  5. آج

    تقریباً روزانہ اشاعت، اور حیدرآباد و اس سے باہر ریکارڈ ہوتے پروگرام۔